ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : یوم بزرگاں کے موقع پر شہر کے بزرگوں کی تہنیت

بھٹکل : یوم بزرگاں کے موقع پر شہر کے بزرگوں کی تہنیت

Mon, 03 Oct 2016 19:51:55    S.O. News Service

بھٹکل:3/اکتوبر(ایس او نیوز) کرناٹکا قانونی خدمات بورڈ ، ضلعی قانونی خدمات بورڈ کاروار، تعلقہ قانونی کمیٹی بھٹکل ، بھٹکل وکلاء تنظیم ، محکمہ پنچایت راج  اور محکمہ تحصیل کے اشتراک سے ’’ یوم ِ بزرگاں ‘‘ منایا گیا ۔

بھٹکل تعلقہ موبائیل عدالت کے سول جج یشونت کمار نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کچھ لوگ والدین اور بزرگوں کی عزت کرنی چاہئے نہیں کررہے ہیں، والدین کی خدمت کرنے کے بجائے انہیں اولڈ ایج ہوم بھیج دیا جاتاہے، بچپن سے پرورش ، تعلیم اور سماج میں انہیں ایک مقام دینے تک سخت محنت کرتے ہیں ہر طرح ان کی خبرگیری کرتے ہیں ، تکالیف، مصائب کا سامنا کرتے ہوئے انہیں عزت دار انسان بناتے ہیں لیکن بچے سماج میں جب ایک مقام پالیتے ہیں تو ان کے رویہ میں فرق آجاتا ہے ، اور توہین آمیز رویہ اپناتے ہیں آج کل یہ عام ہوتاجارہاہے،  جو بہت ہی افسوس اور دکھ کی بات ہے ۔

پروگرام میں بزرگ ادیب ڈاکٹر آر وی صراف نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ پروگرام میں مختلف میدانوں میں خدمات انجام دئیے  بزرگ ڈاکٹر آر وی صراف ، عبدالوہاب ڈی ایف  اور ڈی بی نائک  کی تہنیت کی گئی ۔ حکومت کے اہم منصوبے ’’سندھیاسرکشھا‘‘ کے تحت بزرگ مستفیدین کے لئے منظورکردہ اسناد کی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر بھٹکل تعلقہ اعلیٰ سول جج اور تعلقہ قانونی خدمات کمیٹی کے ممبر سکریٹری منصف ہنومنت راؤ کلکرنی ، بھٹکل وکلاء تنظیم صدر دھنیاکمار جین، معاون پراسکیوٹر اندرا نائک، بزرگ وکیل شریشٹی ، تحصیلدار وی این باڈکر موجود تھے۔

 


Share: